ابنا: فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کےایک اعلی رکن محمود الزہار نے غزہ پٹی میں مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ کو تین اہم اندرونی اور بیرونی چيلنجوں کا سامنا ہے اورامریکہ کے بغیر اسرائيل میں ایران پر حملہ کرنے کا بڑا قدم اٹھانے کی ہمت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيل میں امریکہ کے بغیر ایران پر حملہ کرنے کی ہمت و توانائي نہیں ہے ایران پر حملہ کرنے کے لئے اسرائيل کیے ساتھ امریکہ کا ہونا بھی ضروری ہے جبکہ امریکہ کو اس وقت کئی چيلنجوں کا سامنا ہے۔
افغانستان میں امریکہ کی پوزیشن کمزور اور بحرانی ہے، حال ہی میں امریکی فوجی عراق سے شکست کھا کر نکلے ہیں واشنگٹن کو سخت اقتصادی بحران کا سامنا ہے اور ان تمام شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ علاقہ میں کسی اور فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ الزہار نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے کی اسرائيل میں ہمت نہیں اور اسرائیل کی دھمکیاں خالی اور کھوکھلی ہیں۔ ........
/169